کل انتخاب میں ایم کیو ایم بائیکاٹ کرے گی ،پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی مشترکہ پریس کانفرنس
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل شہر میں انتخاب کا بائیکاٹ ایم کیو ایم کرے گی ۔جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے مطابق جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی انتخاب کا بائیکاٹ کریں گے ،ایم کیو ایم شکست کے ڈ ر سے اوچھے ہتکنڈے استعمال کرر ہی ہے ۔پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم ہمارے اتحاد سے گھبراہٹ کا شکار ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کی جانب سے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے بائیکاٹ سے متعلق بیان کے بعد دونو ں جماعتوں کے رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر حافظ نعیم رحمان کا کہنا تھا کہ شہر میں بلدیاتی انتخاب کا ٹرن آوٹ کراچی کی قسمت بدل دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ہمارے اتحاد سے گھبر ا رہی ہے ۔شہر میں خوف و ہراس کی سیاست کے خاتمے کے لیے میدان میں اتر آئے ہیں اور اب اس سلسلے کو ختم کریں گے ۔پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ بلدیاتی انتخاب میں رینجرز کی تعیناتی پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے ،رینجرز کی تعیناتی پر وہ لوگ اعتراض کر رہے ہیں جو دھاندلی کرکے جیتنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کا مئیر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی مشاورت سے ہی آئے گا ۔