جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کے دوران پانچویں بار کم ترین سکور پر آﺅٹ

جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کے دوران پانچویں بار کم ترین سکور پر آﺅٹ
جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کے دوران پانچویں بار کم ترین سکور پر آﺅٹ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارت کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 121 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، یہ پروٹیز کا رواں سیریز میں پانچواں کم ترین سکور ہے، جنوبی افریقی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کے خلاف باہمی سیریز کے دوران پانچویں بار 200 سے کم سکور پر آﺅٹ ہوئی۔  بھارت کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی پروٹیز کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور وہ پانچویں مرتبہ اننگز میں 200 سے کم رنز پر آﺅٹ ہوئی۔ واضح رہے کہ بھارت کو چار میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

مزید : کھیل