پی ٹی آئی کے سابق رہنما اقبال حسین خٹک اے این پی میں شامل ہو گئے
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اقبال حسین خٹک نے ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ۔ اے این پی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے اقبال حسین خٹک کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست ناکام ہو چکی ہے ،اب ساری دنیا جانتی ہے کہ عمران خان جھوٹے وعدے کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پختون رہنماوں نے پاک افغان قیادت میں غلط فہمیاں دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا ،پیرس میں نواز شریف اور افغان صدر کے کامیاب مذاکرات اس سلسلے کی کڑی ہے ۔