کراچی، سول ہسپتال میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سول ہسپتال میں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی جس سے خاندان کے افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پانچ بچوں میں 4 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں اور پانچوں نومولود بچوں کو کمزور ہونے کی وجہ سے انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔بتایاگیاہے کہ خاتون گلشن اقبال کی رہائشی ہے اور چھ سال قبل شادی ہوئی تھی۔ بچوں کی دادی حمیدہ کاکہناتھاکہ وہ بہت غریب ہیں، رات تین بجے پیدائش ہوئی ہے لیکن ہسپتال میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے نجی ہسپتال کی نرسری میں بچوں کو منتقل کرنا پڑا جبکہ بچوں کا باپ معمولی سی نوکری کرتاہے اور ہسپتال انتظامیہ کو ادائیگی کیلئے پیسوں کا بندوبست کرنے گیاہے تاہم بچوں کی پیدائش پر سب خوش ہیں۔