سیکیورٹی خدشات,اسلام آباد میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد ، پرمٹ منسوخ

سیکیورٹی خدشات,اسلام آباد میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد ...
سیکیورٹی خدشات,اسلام آباد میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد ، پرمٹ منسوخ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مشتاق احمد نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر گاڑیوں کے شیشے سیاہ کرنے کے پرمٹ منسوخ کردیئے۔ دارالحکومت میں کالے شیشے کرکے گاڑی چلانے پر مکمل پابندی عائد کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مشتاق احمد نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے دارالحکومت میں گاڑیوں کے شیشے کالے کرنے کےلئے جاری کئے گئے تمام پرمٹ منسوخ کردیئے ہیں اور آئندہ اسلام آباد میں کالے شیشوں کے ساتھ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کسی شخص کو دارالحکومت میں اپنی گاڑی میں کالے شیشے لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ضابطہ کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق یہ نوٹیفکیشن سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزیر داخلہ کی ہدایت پر جاری کیا گیا۔

مزید : اسلام آباد