ڈاکٹر عمران فاروق قتل کا پاکستان میں بھی مقدمہ درج ، دہشت گردی کی دفعات شامل

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کا پاکستان میں بھی مقدمہ درج ، دہشت گردی کی دفعات ...
ڈاکٹر عمران فاروق قتل کا پاکستان میں بھی مقدمہ درج ، دہشت گردی کی دفعات شامل

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران فاروق قتل کا پاکستان میں بھی  مقدمہ درج کر لیا گیا ،   ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے  ڈاکٹر  عمران فاروق  قتل کی باقاعدہ ایف آئی آر درج۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ڈاکٹر  عمران فاروق قتل کیس کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے،ایف آئی آر میں دہشت گردی ،قتل اور جرم میں معاونت کی دفعات شامل کی گئیں ہیں اورایف آئی آر  میں محسن علی ،معظم علی اور خالد شمیم کو نامزد کیا گیاہے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں