طالبعلم کی گن پوائنٹ پر برہنہ ویڈیو بنانے والے کو 7 سال قید ‘ ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ

طالبعلم کی گن پوائنٹ پر برہنہ ویڈیو بنانے والے کو 7 سال قید ‘ ڈیڑھ لاکھ روپے ...
 طالبعلم کی گن پوائنٹ پر برہنہ ویڈیو بنانے والے کو 7 سال قید ‘ ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ

  

نوشہرہ (صباح نیوز ) ایڈیشنل سیشن جج عبدالجبار خان نے طالبعلم کی گن پوائنٹ پر برہنہ ویڈیو بنانے کا جرم ثابت ہونے پر گرفتار ملزم کو 7سال قید با مشقت اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ مقدمہ کے شریک مجرم نعمان کو اشتہاری قرار دیکر وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ ملزم عثمان کو نوشہرہ جوڈیشل لاک اپ سے سینٹرل جیل ہری پور منتقل کر دیا۔

مزید : نوشہرہ