توہین رسالت کیس میں 3 ملزموں کو سزائے موت، 2 کو عمرقید

توہین رسالت کیس میں 3 ملزموں کو سزائے موت، 2 کو عمرقید
 توہین رسالت کیس میں 3 ملزموں کو سزائے موت، 2 کو عمرقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج بشریٰ زمان نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاﺅن کے توہین رسالت کیس میں ملوث ملزم انجم ناز کو جرم ثابت ہونے کی بناءپر سزائے موت اور ساڑھے پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا جبکہ جاوید اور جعفر کو ایک ایک مرتبہ سزائے موت اور عمر قید کے علاوہ مجموعی طور پر ساڑھے سات لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم انجم ناز نے پرائیویٹ سکول میں توہین رسالت کی جس کی ویڈیو جاوید نے بنالی۔ بعدازاں جاوید اور جعفر نے انجم ناز سے بھتہ وصول کیا تھا۔ان ملزموں کیخلاف انسپکٹر بشارت کی مدعیت میں 15 مئی 2015ء کو توہین رسالت، بھتہ خوری اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید :

گوجرانوالہ -