پاک چین زمینی و سمندری سروس کا آغاز

پاک چین زمینی و سمندری سروس کا آغاز

کراچی ( اکنامک رپورٹر) چین اور پاکستان کے درمیان براہ راست زمینی اور سمندری مال بردار سروس کا آغاز ہوگیا، نئے راستے سے مال بھیجنے میں پچاس فیصد کم کی لاگت آئے گیچینی خبرایجنسی کے مطابق مال بردار ٹرین صوبہ یوننان سے سامان لے کر روانہ ہوگئی ہے، صوبہ یوننان کے شہر کنمنگ سے پانچ سو ٹن کا سامان لے کر مال بردار ٹرین گوانگ زہو کی بندرگاہ جائے گی جہاں سے سارا سامان بحری جہازوں کے ذریعے نئے راستے سے کراچی کی بندرگاہ تک پہنچایا جائے گا۔نئے روٹ کا آغاز مقامی تاجروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی دلا سکے گا۔

مزید : کامرس