ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ ڈالر کی کمی، سٹیٹ بینک
کراچی ( اکنامک رپورٹر )بیرونی قرضوں کی سروسنگ اور دیگر ادائیگیوں کے سبب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 25 نومبر کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ ذخائر23 ارب 61 کروڑ ڈالر ہوگئے،جس میں مرکزی بینک کے پاس 18 ارب 57 کروڑ جبکہ شیڈول بینکوں کے پاس 5 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں۔
B