ماہ ربیع الاول: سبز جھنڈیوں، لائٹس اور دیگر سجاوٹی اشیاء کی مانگ میں اضافہ

ماہ ربیع الاول: سبز جھنڈیوں، لائٹس اور دیگر سجاوٹی اشیاء کی مانگ میں اضافہ

کراچی( آن لائن )ماہ ربیع الاول کی آمد پر حضور اکرمﷺ سے اظہارِعقیدت کیلئے سبز جھنڈیوں اور لائٹس کے ساتھ دیگر سجاوٹی اشیاء4 کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا۔تفصیلات کے کراچی سمیت ملک بھر میں بارہ ربیع الاول منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ مساجد، گھر اور گلی محلوں کو سرسبز جھنڈیوں اور لائٹس سے سجایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے سجاوٹی اشیاء کی مانگ میں اضافہ ہو گیا۔

دکانداروں کے مطابق ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی ان کا کاروبار چمک جاتا ہے، مارکیٹوں کی رونقیں بحال ہو جاتی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہیکہ جشن عید میلادالنبی کے موقع پر گھروں میں چراغاں کرنا حضور اکرم ﷺ سے عقیدت کا اظہار ہے۔

مزید : کامرس