میرپورخاص: کرشنگ کا آغاز ، چینی کی قیمت میں نمایاں کمی

میرپورخاص: کرشنگ کا آغاز ، چینی کی قیمت میں نمایاں کمی

میرپور خاص ( آن لائن )میرپورخاص ریجن میں پانچ شوگرملز کی جانب سے بھرپور کرشنگ کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔میرپورخاص کے گردونواح میں شوگرملز نے گنے کی کرشنگ اور چینی کی تیاری کا عمل شروع کردیا ہے جس کے ساتھ ہی مارکیٹ میں ایک ہفتیکے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں پانچ سے چھ روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔ریٹیل مارکیٹ میں چینی پانچ روپے کمی کیساتھ ساٹھ روپے جبکہ ہول سیل میں58 روپے فی کلوکے ریٹ پرفروخت ہورہی ہے۔ دکانداروں نے آئندہ چند روز میں چینی کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

شوگر ملزمیں چینی کا پیداواری عمل مارچ تک جاری رہے گا۔

مزید : کامرس