میری منزل ماڈلنگ کا آسمان ہے،اداکارہ بندیا رانی

میری منزل ماڈلنگ کا آسمان ہے،اداکارہ بندیا رانی
 میری منزل ماڈلنگ کا آسمان ہے،اداکارہ بندیا رانی

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ بندیا رانی بتایاکہ ان کا شوبز میں آنے کا مقصد صرف اور صرف ماڈلنگ ہے جس میں وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔ایک سوال کے جواب میں بندیا رانی نے کہاکہ شوبزمیں آنے والی ہر نئی لڑکی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بہت ساری مخالفت بھی سہنی پڑتی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں گھبرانے والی نہیں ہوں اگر آغازمیں مجھے خاطر خواہ کامیابی نہ بھی ہوئی تو میں ہمت نہیں ہاروں گی بلکہ اپنی صلاحیتوں کو مذید نکھاروں گی۔میں باقاعدہ ماڈلنگ کی تربیت لے رہی ہوں تاکہ جب میں ریمپ پر آؤں تو ایک پروفیشنل ماڈل لگوں۔

مزید : کلچر