پیپلز پارٹی نواز شریف سے کلین چٹ لینا چاہتی ہے،ذوالفقار پپن

پیپلز پارٹی نواز شریف سے کلین چٹ لینا چاہتی ہے،ذوالفقار پپن

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ پنجاب یوتھ ونگ کے صدر چوہدری ذوالفقار پپن نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی حکومت اپنا حکومتی سفر آدھے سے زیادہ طے کر چکی ہے تو پیپلزپارٹی نے خواب غفلت سے بیدار ہو کر 4 مطالبات پیش کرتے ہوئے 27 دسمبر کی ڈیڈ لائن دیدی ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ نورا کشتی کی سیاست کا ایک حربہ ہے کیونکہ کچھ ایسے کام باقی ہیں اگر نواز شریف نے نہ کیے تو زرداری سمیت پی پی کے بہت سے رہنما جیلوں میں جاسکتے ہیں اسی وجہ سے پی پی پی آنے والے ڈیڑھ سالوں میں نوازشریف سے کلین چٹ لیکر دوبارہ انتخابات میں حصہ لینا چاہتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1