عوام کی خدمت مسلم لیگ(ن) کی اولین ترجیح ہے،خرم روحیل اصغر

عوام کی خدمت مسلم لیگ(ن) کی اولین ترجیح ہے،خرم روحیل اصغر

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کے صدر خرم روحیل اصغر نے ممبر قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی ہدایت پر PP-145 میں فیصل پارک میاں سٹریٹ PCC اور سیوریج سسٹم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے کینال روڈ توسیعی منصوبہ فوری شروع کرنے کا حکم جاری کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف، بیماری کے باوجود جس تندہی اور لگن سے کام کر رہے ہیں وہ انہی کا خاصہ ہے انھوں نے لاہور کی تعمیر و توسیع اور بہتری کے لیے جو کام کیے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1