تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن ، 14ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا

تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن ، 14ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا

 لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کی ٹیمیں شہر کی مختلف شاہراؤں پر تجا وزات ، غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز ،فٹ پا تھوں پر قبضہ کر نیوالوں اور خوانچہ فروشوں سمیت ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والی وجوہات کو دور کر نے کے لیے گرینڈ آپریشن کر رہی ہیں اور شہر سے نا جا ئز تجا وزات کو ختم کروایا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے کارروائی کر تے ہوئے11افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور 14ٹرک تجا وزات سا مان کو قبضہ میں لے لیا ہے جبکہ 12ہزار روپے کا جر مانہ بھی عائد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کریک ڈا ؤن کے دوران فیروز پور روڈ،مدینہ بازار،لا ہور برج،جی ٹی روڈ،بھو گیوال روڈ،شادباغ،شالیمار لنک روڈ، جلو پارک تا خیرہ پل،داروغہ والہ چوک،نقشبندی روڈ،شادمان مارکیٹ ،عابد مارکیٹ،ٹیمپل روڈ،نیلا گنبد ، انارکلی ، ہربنس پور روڈ،ضرار شہید روڈ، بر کی روڈ، پی آئی اے روڈ ، جی ون مارکیٹ تا ڈاکٹر ہسپتال چوک اور اللہ ھو چوک سے نا جائز تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے تمام ٹا ؤنز انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ تجا وزات کے خلاف آپریشن کے دوران مزاحمت کر نے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک میں رکاوٹ کی بڑی وجہ تجا وزات اور نا جائز پارکنگ اسٹینڈز ہیں لہٰذا تجا وزات،ٹریفک بہا ؤ میں رکاوٹ؍خلل ڈالنے والوں سے کو ئی رعایت نہ بر تی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1