جھوٹے الزامات لگا کر قوم کا وقت ضائع نہ کیا جائے،لبنیٰ فیصل
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی لبنیٰ فیصل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ سے شرمندہ ہو کے نکلی ہے۔جھوٹے الزامات کی بنیادی پر جمہوریت پر حملے کیے جاتے ہیں ۔پاکستان کی سیاست میں کچھ نا بالغ سیاست دان وارد ہو چکے ہیں ۔ایسے نا سمجھ سیاستدانوں نے پاکستان کو امیر اور غریب کے پاکستان میں تقسیم کردیا ہے ۔جھوٹے الزامات لگا کر قوم کا وقت ضائع نہ کیا جائے۔ملک میں ایک طرف میگا پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے دوسری طرف منفی پروپیگنڈے کرنے والے اپنی سیاست چمکانے میں دن رات مصروف ہیں۔ایک بیان میں لبنیٰ فیصل نے کہا تحریک انصاف صرف الزامات کی سیاست کرتی ہے پاناما لیکس پر جھوٹ کا سہارا لیا گیا ہے ۔عدالت میں ثبوت پیش کیے جاتے نا کہ اخباری تراشے۔حامد خان جیسے سینئر وکیل کا پاناما کیس کی مزید پیروی سے انکار عمران خان کیلئے بڑی شکست ہے۔