پرائس مجسٹریٹوں کی کاروائیوں میں تیزی ، مزید 76گرانفروشوں کو گرفتار کر لیا

پرائس مجسٹریٹوں کی کاروائیوں میں تیزی ، مزید 76گرانفروشوں کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے588مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر 21 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 30,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،40افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر76افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے10افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں نے آپریشن کو سراہا ہے۔