مصطفی عزیز آبادی درباریوں کے سردار ،ان کے لانڈھی میں10گھر ہیں:عامر خان

مصطفی عزیز آبادی درباریوں کے سردار ،ان کے لانڈھی میں10گھر ہیں:عامر خان
مصطفی عزیز آبادی درباریوں کے سردار ،ان کے لانڈھی میں10گھر ہیں:عامر خان

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے پاکستان کے مرکزی رہنماءعامر خان نے کہا ہے کہ مصطفی عزیز آبادی درباریوں کے سب سے بڑے سردار ہیں،ان کے لانڈھی میں ایک ساتھ 10گھر  بھی ہیں۔

اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کوبدلنے سے محرومیاں بڑھیں گی،انتہا پسندی مذہبی ہو یا علاقائی اس سے نمٹنے کی ضرورت ہے:قمر زمان کائرہ

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ عزیز آبادی کے چھوٹے بھائی کے ایم سی میں ملازم ہیں ،انہوں نے کے ایم سی کی زمینوں میں خرد برد کی جبکہ محمد انورکے چھوٹے بھائی چنوں ماموں چائینہ کٹنگ کے کنگ ہیں۔مشرف کے دور میں واسع جلیل ڈسٹرکٹ ناظم تھے,اب وہ کہتے ہیں میں شروع سے لندن میں تھا۔رینجرزواسع جلیل کو سوال جواب کیلیے بلاتی ہے، اگلے دن وہ پھرلندن بھاگ جاتے ہیں،وہ تو رینجرز کے سوالات بھی برداشت نہیں کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ 22اگست سے پہلے یہ گفتگو بند کمروں میں ہوئی تھی،ہم چاہتے تھے کہ یہ مرحلہ نہ آئے لیکن 22اگست کو آ ہی گیا۔ اگر آپ مطمئن نہیں توساتھ نہ دیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ تنظیم کا شیرازہ نہ بکھرے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں