3روزہ ریلوے انٹر ڈویژنل کرکٹ لیگ کا آغاز ہوگیا

3روزہ ریلوے انٹر ڈویژنل کرکٹ لیگ کا آغاز ہوگیا

لاہور (آن لائن) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام T-20 اور ون ڈے کرکٹ کی کامیابی کے بعد ریلوے اسٹیڈیم میں تین روزہ ڈویژنل کرکٹ لیگ کا آغاز ہوگیا۔ لاہور ڈویژن نے کاشف محمود نے کراچی ڈویژن کے خلاف تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 13 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو 7 وکٹوں سے کامیابی دلادی اور لاہور ڈویژن نے اپنے پہلے ہی میچ میں 9 پوائنٹس حاصل کر لئے۔ کراچی ڈویژن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 36.1 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ حارث خان نے 49 ، سعید حسن 40 اور محمد یاسر نے 28 رنز بنائے۔ لاہور ڈویژن نے طرف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کاشف محمود نے 6/52، علی مصطفی 3/41 اور جہانزیب جاوید نے 1/39 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں لاہور ڈویژن نے 55.3 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔ کراچی ڈویژن کی طرف سے شاہد ندیم نے 3/51، غلام حسن 3/46 اور وسیم احمد نے 2/40 وکٹ حاصل کیں۔ محمد جمشید نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90، کاشف محمود 28، وسیم ظہور 22 اور علی رضا نے 15 رنز بنائے۔ کراچی ڈویژن دوسری اننگز میں 27 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 96 رنز بناسکی۔

ارسلان بشیر نے 20، حارث خان 19 اور وسیم احمد نے 14 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں بھی لاہور ڈویژن کی طرف سے کاشف محمود نے شاندار باؤلنگ کی اور 7/31 وکٹ حاصل کیں جبکہ علی مصطفی نے 3/59، وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں لاہور ڈویژن نے 19.2 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ خواجہ محمد عبداللہ نے 18 اور حماد ملک نے 20 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ کراچی ڈویژن کی طرف سے غلام حسن نے 1/6، محسن پرویز 1/6 اور حارث خان نے 1/16 وکٹ حاصل کیں۔ جاوید اشرف، طارق رشید امپائر جبکہ اظہر حسین سکورر تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی