انجری سے نجات کے بعد دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے پر عزم ہوں، ڈیل سٹین

انجری سے نجات کے بعد دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے پر عزم ہوں، ڈیل سٹین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ( آن لائن ) سٹار جنوبی افریقن فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے کہا ہے کہ انجری مسائل سے نجات پانے کے بعد دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ سٹین دورہ آسٹریلیا کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں، بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس انجری سے سٹین کا کیریئر ختم ہو سکتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ہفتے میں دو سے تین بار اپنے فزیو کے پاس جاتا ہوں فٹنس میں تیزی سے بہتری آرہی ہے جنوری کے آخر تک ٹریننگ شروع کردونگا۔
انہوں نے کہا کہ انجری کے بعد دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے پرعزم ہوں ۔