احمر عباس سلدیرا نے آل سٹار جونیر ز ٹین پین باؤلنگ کپ کیلئے کوالیفائی کر دیا

احمر عباس سلدیرا نے آل سٹار جونیر ز ٹین پین باؤلنگ کپ کیلئے کوالیفائی کر دیا

لاہور، کوالالمپور ( آن لائن )پاکستانی ٹین پین باؤلر احمر عباس سلدیرا نے ملیشیاء کے شہر کولالمپور میں آل سٹار ز جونیئرز ٹین پین باؤلنگ چیمپئن شپ میں فائنل کیلئے 1600 کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ کرکے 224 ایوریج کے ساتھ کوالیفائی کر دیا۔ اعجازلرحمن نے کہا کہ پاکستان کے کیلئے یہ بڑی اعزاز کی بات ہے ۔

کہ بغیر کوچ کے اور بغیر حکومتی سرپرستی کے اپنی مدد آپ انٹرنیشنل ایونٹ میں شمولیت کرکے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ احمر عباس سلدیراکی اگر کوچنگ کی جائے تو وہ دن دور نہیں کہ پاکستان کیلئے ورلڈ کپ جیتے اور ملک کا نام روشن کرے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی