قومی کرکٹ ٹیم کا ’’ گریٹ بیریرریف ‘‘ کا دورہ

قومی کرکٹ ٹیم کا ’’ گریٹ بیریرریف ‘‘ کا دورہ

کینزا(آئی این پی)آسٹریلیا کے دورے پر گئی قومی کرکٹ ٹیم کیلئے آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کی جانب سے ’’ بیریرریف ‘‘کے ٹور کا انتظام کیا گیا جہاں کھلاڑیوں نے موج مستی اور سیر سپاٹے کیے جبکہ وہ پریکٹس کا آغاز (آج) اتوار سے کریں گے۔سیر و تفریح کا مقصد کھلاڑیوں کی ذہنی تھکاوٹ کو دور کرنا تھا تاکہ دوبارہ سے پریکٹس کیلئے فریش ہو کر پریکٹس کر سکیں۔

آسٹریلیا کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کا باقاعدہ آغاز5دسمبر سے ہو گا ۔ کھلاڑیوں کو کشتی میں بٹھا کر سمندر کی سیر کرانے کیساتھ ساتھ گریٹ بیریر ریف کا دورہ کرایا گیا۔ شیڈول کے تحت ہفتہ کو کھلاڑیوں کا ٹریننگ سیشن نہیں تھا اور یہی وجہ ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ان کیلئے تفریح کا اہتمام کیا گیا۔ واضح رہے کہ گریٹ بیریر ریف کا شمار دنیا کے عجوبات میں ہوتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی