انڈونیشیا پولیس کا طیارہ سنگاپور جاتے ہوئے گر کر تباہ ،15مسافر سوار تھے

انڈونیشیا پولیس کا طیارہ سنگاپور جاتے ہوئے گر کر تباہ ،15مسافر سوار تھے

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک )انڈونیشیا پولیس کا طیارہ سنگاپور جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا جس میں 15افراد سوار تھے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انڈونیشین پولیس کا ڈبل انجن جہاز سنگا پور جا رہا تھا کہ راستے میں باتم آئی لینڈ کے قریب طیارے کا کنٹرول لائن سے رابطہ منقطع ہو گیا۔بتا یا جا رہا ہے کہ جہاز کریش ہو کر منسانک یا سبنکا آئی لینڈ میں گرا ہے اور ان علاقوں سے سرچ ٹیموں کو کچھ چیزیں بھی ملی ہیں جو بظاہر لاپتہ طیارے کی ہی لگ رہی ہیں ۔سرچ ٹیم کو سیٹیں ،سفری سامان اور دستاویز ملے ہیں ۔انڈونیشین سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی نے بھی تصدیق کی ہے کہ مسافروں کی کچھ چیزیں برآمد ہوئی ہیں ۔

مزید : صفحہ اول