کنڈیکٹربس کی چھت پر سامان لوڈ کرتے پل سے ٹکرا کر جاں بحق
لاہور( سٹی رپورٹر) شفیق آباد کے علاقہ مالی پورہ میں بس کا کنڈیکٹر پل سے ٹکڑا کر جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ شفیق آباد کے علاقہ میں بس کاکنڈیکٹر چلتی بس کے اوپر سامان لوڈ کر رہاتھا کہ اس دوران پیدل چلنے والے افراد کے لئے بنائے گئے پل سے ٹکڑا گیا اور بس سے نیچے آ گرا۔کنڈیکٹر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔