مسلم لیگ (ن) سے صوبے بدظن ،احساس محرومی بڑھ رہا ہے،نثار کھوڑو

مسلم لیگ (ن) سے صوبے بدظن ،احساس محرومی بڑھ رہا ہے،نثار کھوڑو

لاہور(اے این این ) پیپلز پارٹی سندھ کے صوبائی صدر و سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ایک صوبے کی جماعت ہے اس لئے تعصب کا مظاہرہ کرتی ہے ،پنجاب کی ہڑپ کرنے کی پالیسیوں سے دوسرے صوبے اس سے بد ظن ہو رہے ہیں اور احساس محرومی بڑھ رہا ہے ، بتایا جائے سی پیک میں کتنے ’’کٹس ‘‘ لگنے ہیں ،سی پیک کے منصوبے میں نظر انداز کئے جانے پر سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختوانخواہ ناراض ہیں ،47ارب ڈالر کے منصوبے سے سندھ کو صرف پانچ فیصد دیا جارہا ہے،شریف خاندان نے قطری شہزادے سے اپنے لئے تو پیسے مانگ لئے نندی پور پاور پراجیکٹ کیلئے کیوں نہ مانگے ؟۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی ، جنرل سیکرٹری اعجاز دھمرہ ، سندھ کے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

مزید : صفحہ اول