بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والا شخص سپر دخاک
لاہور( سٹی رپورٹر)شیراکوٹ کے علاقے میں شراب کے نشے میں دھت بھانجے کے ہاتھوں چھریوں کے وارسے قتل ہونے والے 35سالہ شخص کی لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جس کو بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ وحید یعقو ب کااپنے بھا نجے شہباز سلیم سے پراپرٹی کا تنازع چل رہا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر اپنے ماموں وحید کو چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا جسے بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا تھا۔