’’گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے ‘‘شہبازشریف کی کھل کر سچی باتیں، 70 برس کا حساب حکومت سمیت سب کو دینا ہوگا،وزیر اعلیٰ پنجاب

’’گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے ‘‘شہبازشریف کی کھل کر سچی باتیں، 70 برس کا ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جعلی ادویات کے خلاف مہم کے دوران شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے والوں میں نقد انعامات اورتعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران کھل کر باتیں کیں۔وزیراعلیٰ نے جعلی ادویات کے خلاف مہم کو امیر اورغریب کو ایک ہی معیار کی دوائی کی فراہمی کی جانب اہم اقدام قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے ساتھ صوبے کے عوام کو بھی جوابدہ ہیں۔ہمارا اصل کام خامیوں کو دور کرنا ہے تاکہ عوام کو احساس دلایا جاسکے کہ حکومت ان کی ہے اوران کیلئے ہر قدم اٹھانے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر معیاری دوا سے مریض کو شفا ء نہ ملنا بہت افسوسناک بات ہے ۔جسے کسی صورت برداشت نہیں کیاجاسکتا۔اس ضمن میں 70 برس کا حساب حکومت سمیت سب کو دینا ہوگا،تاہم اب اگر ہم نے تہیہ کرلیا ہے کہ اس مکروہ کاروبار کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہے تو ہمارا ہر قدم اس جانب تیزی سے بڑھنا چاہیے اورمجھے یقین ہے کہ عزم کے ساتھ ہم اس گورکھ دھندے کو بہت جلدقصہ پارینہ بنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ اشرافیہ تو اعلی ترین ادویات کھائے اورغریب کو طبی سہولتیں بھی نہ ملیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر ہم قوم کے سامنے سچ نہیں بولیں گے تو یہ زیادتی ہوگی ہمیں سچ کو سچ ،جھوٹ کو جھوٹ ،خراب کو خراب اور اچھے کو اچھا کہنا ہوگا تبھی اس قوم کا اعتماد بحال ہوگا،خالی تقریروں اورنعروں سے قوم کااعتمادبحال نہیں ہوگا۔وزیراعلیٰ نے بہاولپور میں جعلی ادویات کی فیکٹری کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس فیکٹری کو ایک ڈرگ انسپکٹر چلا رہاتھا لیکن حکومت نے فیکٹری کو بند کیا اورذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیااوریہ بالکل اسی طرح ہے کہ مسیحا خود قاتل بن جائے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ مصرعہ پڑھا۔

گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

انہوں نے کہا کہ جب میں جعلی ادویات کی قتل گاہوں کے بارے میں اطلاع دینے پر انعام دینے کی بات کی تومجھے کہا گیا کہ آپ انعام پانچ لاکھ رکھیں ورنہ بہت خرچہ آئے گا لیکن میں نے کہا کہ ایک جان بچانے کیلئے بھی جتنا بھی خرچہ آئے وہ میں کروں گاجس پرمیں نے انعام کی رقم کو دس لاکھ روپے کیا۔انہوں نے کہا کہ آخری قتل گاہ کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

سچی باتیں

مزید : صفحہ اول