پابندیوں میں توسیع ایٹمی معاہدے کیخلاف اہے: ایران
ایران (این این آئی)امریکی سینیٹ کی جانب سے ایران کے ایٹمی پروگرام پر پابندی میں 10 سال کے اضافے کی ووٹنگ کو ایرانی وزارتِ خارجہ نے 2015 میں عالمی طاقتوں سے ہونے والے تاریخی ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام غصیمی نے جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ امریکی کانگریس کی جانب سے پابندیوں میں توسیع معاہدیکی خلاف ورزی ہے، ہم معاہدے کی نگرانی کرنے والی ایرانی کمیٹی کو اس بارے میں آگاہ کریں گے۔واضح رہے کہ امریکی کانگریس اراکین اور حکام نے ایران سینکشنز ایکٹ میں تجدید کی بات کی جس سے اس جوہری معاہدے پر کوئی اثر نہیں پڑیگا جس کے تحت ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام کو محدود کیا ۔ایران کی روحانی شخصیت اور سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی نے نومبر میں خبردار کیا تھا کہ منظوری میں ہونے والی کسی قسم کی بھی تاخیر معاہدے کو متاثر کرے گی اور جوابی کارروائی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔