باٹا پور کے رہائشی کا بجلی کا میٹر نہ لگانے پر ایس ڈی او سے رپورٹ طلب

باٹا پور کے رہائشی کا بجلی کا میٹر نہ لگانے پر ایس ڈی او سے رپورٹ طلب

لاہور(خبرنگار) مقامی سول جج ناصر جاوید نے باٹا پور کے رہائشی محمد ارشد کے گھر کا بجلی کا میٹر نہ لگانے پر ایس ڈی او باٹا پور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ فاضل عدالت میں شہری محمد ارشد کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران حیدر نے گزشتہ روز بتایا کہ بجلی کا میٹر واش ہونے پر باٹا پور سب ڈویژن کو درخواست دی لیکن تاحال باٹا پور سب ڈویژن نے صارف کا میٹر تبدیل نہیں کیا ۔

ہے جس پر عدالت نے بجلی کا میٹر تبدیل ہونے تک صارف کو استعمال کے مطابق اوسطاً بجلی کا بل چارج کرنے کا حکم دیا ہے اور آئندہ سماعت 17 دسمبر تک بجلی کا میٹر تبدیل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4