مسلم لیگ(ن) ملک کو ایشین ٹائیگر بنانا چاہتی ہے،چودھری گلزار گجر

مسلم لیگ(ن) ملک کو ایشین ٹائیگر بنانا چاہتی ہے،چودھری گلزار گجر

رائیونڈ (نمائندہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری گلزار گجر نے کہاکہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جوملک کو سنوارنے اور دنیا میں ا یشیاء کا ٹائیگر بنانے پر ہمیشہ کا ربند رہی ہے پاکستانی عوام بخوبی جانتی ہے کہ موٹروے ،رنگ روڈ ،میٹرو ٹرین اورنج ٹرین اور ہیڈ بریج فلائی اوورمنصوبوں کے ساتھ ساتھ توانائی منصوبے جبکہ انفراسٹر کچر کے منصوبوں کی بروقت معیاری اور شفافیت کو یقینی بنانا میاں برادران کاخاصہ ہے جبکہ دشمن سی پیک منصوبوں سے بڑھتی ہوئی دنیامیں مقبولیت سے مشتعل ہوکر کنٹرول لائن پر جنگ جیسا ماحول اورانتشارفضاء پیدا کررہاہے لیکن میاں برادران منصوبوں کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں حلقہ 161سے صوبائی سطح پر کامیابی پر وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے گہری وابستگی کے باعث حلقہ 128این اے کے لیے دو ارب روپے کی گرانٹ دی ہے۔ اس میں نہ تو کوئی میر اکمال ہے اورنہ ہی ایم این اے کا ۔

لیکن افسوس کہ یہاں مسلم لیگ ن کے متوالوں کا مسکن ہے نہ ہی پینے کا صاف و شفاف پانی اور نہ ہی نکاس آب کی سہولت میسر ہے اور گزر گاہیں روہی نالے کا منظر پیش کررہی ہیں اس علاقہ میں تین کروڑ روپے کی گرانڈ سے نکاس آب اور دیگر منصوبے کل سے ہی شروع کرنے کااعلان وہ مراکہ میں منعقدہ جلسے میں خطاب کے دوران کررہے تھے مراکہ کے وائس چیئرمین چوہدری محمد شریف ،چیئرمین لیاقت علی جھیڈو،وائس چیئرمین سعد منظور گجر ،چیف کوارڈینٹر چوہدری جاوید گجر ،رضا ڈوگر جبکہ میزبان چوہدری عمران کمبوہ اور چوہدری اکرم گجر نے ایم این اے ملک افضل کھوکھر کے حلقہ 128این اے میں دوارب روپے کے منصوبے مکمل کروائے لیکن عوام سہولیات سے محروم کرپشن کی انتہا اور ہر منصوبہ اپنے کھاتے میں ڈال کر گھر کے جتنے فرد ہیں سب دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں بلکہ شفیع لیگ بن چکی ہے میزبان عمران کمبوہ نے کہاکہ ہمارے علاقہ کی گلیاں روہی نالے کا منظر پیش کررہی ہیں علاقہ میں ن لیگ کے متوالوں کا بسیر اہے خواہ کوئی بھی منصوبہ نہ دیں لیکن ایم پی اے چوہدری گلزار گجر نے تین کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبہ شروع کروانے سے اس حلقہ کی عوام کے دل جیت لیے ہیں انشاء اللہ اس علاقے سے میاں برادران کے علاوہ کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکتا اور دیگر نے بھی ن لیگ کی کارکردگی پر مفصل روشنی ڈالی اور آئندہ بھی عام الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے عزم کا اظہار کیا پنڈال میاں نوازشریف میاں شہبازشریف ہمارے قائد ہیں ہماری بہن مریم نواز زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4