خاتون کاچہرہ خراب کرنے پر بیوٹی پارلر کی مالکن عدالت طلب

خاتون کاچہرہ خراب کرنے پر بیوٹی پارلر کی مالکن عدالت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبرنگار) صارف عدالت کے جج مہر طاہر نواز خان نے فشل کے دوران خاتون کا چہرہ خراب اور بدنما کرنے پر بیوٹی پارلر کی مالکہ 17 دسمبر کو عدالت میں طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں اقبال ٹاؤن کی رہائشی خاتون ثمرین بلال نے کیس دائر رکھا ہے کہ اس نے غزالی روڈ سمن آباد میں واقع رانی بیوٹی پارلر سے چہرے کا فیشل کروایاجنہوں نے چہرہ بد نما کر دیا ۔ اور بیوٹی پارلر کی مالکہ نے فشل کے دوران چہرے کو بدنما اور خراب کر دیا ہے۔

، جس پر عدالت نے بیوٹی پارلر کی مالکہ کو طلب کر رکھا ہے۔