چیک ڈس آنر کیس میں سماعت 17 دسمبر تک ملتوی

چیک ڈس آنر کیس میں سماعت 17 دسمبر تک ملتوی

لاہور(خبرنگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز بوسال نے چیک ڈس آنر کیس میں سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ فاضل عدالت میں ایڈووکیٹ عمران حیدر نے موقف اختیار کیا تھا کہ تھانہ باغبانپورہ میں ملزم کا چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کروایا اور فاضل عدالت کے حکم پر ملزم کی صلح کی بنا پر ضمانت ہوئی اور ملزم نے 1 لاکھ 20 ہزار جمع کروایا اور ضمانت ہونے پر اب تک ملزم نے مزید رقم ادا نہیں کروائی ہے ۔فاضل عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔

اور آئندہ سماعت پر ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4