ضلعی انتظامیہ کی غفلت، طالبات بوائز سکول میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

ضلعی انتظامیہ کی غفلت، طالبات بوائز سکول میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر)سٹی ڈسڑکٹ گورنمنٹ ورکس ڈیپارٹمنٹ کی سست روی اور غفلت نے قینچی امر سدھو گرلز ہائی سکول کی طالبات بوائز سکول میں پڑھنے پر مجبور کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی عمارت کی حالت مخدوش ہونے پر ورکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے از سر نو تعمیر شروع کی گئی مگر ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی کی وجہ سے عمارت کی تعمیر انتہائی سست روی کا شکار ہے اور تقریباً ایک سال گزرنے کے باوجود عمارت کا ایک پورشن بھی مکمل کر کے انتظامیہ کے حوالے نہیں کیا جا سکا ۔سیکنڈ شفٹ میں بچیوں کو بوائز سکول میں بھیجنے پروالدین شدید پریشانی سے دو چارہیں ،زیر تعمیرگرلز سکول کی طالبات اور پرنسپل سمیت42 خواتین اساتذہ دور دراز کا سفر کر کے دن ڈھلے دوسری شفٹ ختم کر کے رات گئے اپنے گھروں کو پہنچتی ہیں۔اہل علاقہ نے وزیر اعلی سے اپیل کی ہے کہ تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4