خواجہ حسان کومیئر کا ا لیکشن لڑنے سے روکنے کے لئے متفرق درخواست دائر

خواجہ حسان کومیئر کا ا لیکشن لڑنے سے روکنے کے لئے متفرق درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ کے روبرو خواجہ احمد حسان کولاہور کے لارڈ میئر کے عہدے پر الیکشن لڑنے سے روکنے کے لئے متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے۔ متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ خواجہ احمد حسان کی یوسی چیئرمین شپ کا کیس عدالت میں زیر التو ہے،معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود خواجہ احمد حسان میئر لاہور کے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں،ان کی اہلیت کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہونے کی بناء پر وہ میئر لاہور کا الیکشن نہیں لڑ سکتے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ عدالتی فیصلہ آنے تک خواجہ احمد حسان کو الیکشن لڑنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
متفرق درخواست

مزید :

صفحہ آخر -