قطری شاہی خاندان کا شکار کھیلنا معمول کی بات ہے،طلال چوہدری

قطری شاہی خاندان کا شکار کھیلنا معمول کی بات ہے،طلال چوہدری

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ قطری شاہی خاندان کا شکار کھیلنا معمول کی بات ہے،شکار کی اجازت سردیوں میں ہی ملتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں کئی دہائیوں سے لوگ شکار کے لئے آتے ہیں،قطر کے شاہی خاندان کا شریف خاندان سے پرانا تعلق ہے،ان کا شکار کیلئے جان کوئی حیرانگی کی بات نہیں یہ معمول کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ شکار کا موسم سردیوں میں آتا ہے اور سردیوں میں ہی شکار کی اجازت دی جاتی ہے۔

مزید : صفحہ آخر