امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گھرمیں آتشزدگی سے 9 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گھرمیں آتشزدگی سے 9 افراد ہلاک

آکلینڈ(صباح نیوز) کیلیفورنیا میں گھر میں ڈانس پارٹی کے دوران آتشزدگی سے 9افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر آکلینڈ میں گھر میں ڈانس پارٹی کے دوران آگ لگ گئی جس کے باعث 9 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق ڈانس پارٹی گھر کے وئیر ہاس میں جاری تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ڈانس پارٹی میں 50 سے زائد افراد موجود تھے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے جب کہ آگ کی شدت کی وجہ سے امدادی کاموں میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر