گریڈ 18 اور 19 کے 76 اساتذہ کے تقرر و تبادلوں کے احکامات

گریڈ 18 اور 19 کے 76 اساتذہ کے تقرر و تبادلوں کے احکامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن نے گریڈ 18 اور 19 کے 76 اساتذہ کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔ گریڈ 18 کے 26 اساتذہ کو لاہور اور پنجاب کے مختلف اسکولوں میں سینئیر ہیڈ ماسٹر اور سینئیر سبجیکٹ سپیشلسٹ کے طور پر تعینات کر دیا گیا۔تقرر تبادلے منتظر اساتذہ کے فہرستیں مرتب ہونے کے احکامات جاری کیے جارہے ہیں۔جس پر محکمہ سکول ایجوکیشن نے اسکیل 18 اور 19 کے 76 اساتذہ کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ گریڈ 18 کے 26 اساتذہ کو لاہور اور پنجاب کے مختلف اسکولوں میں سینئیر ہیڈ ماسٹر اور سینئیر سبجیکٹ سپیشلسٹ تعینات کر دیا گیاہے۔ گریڈ 19 کے 46 اساتذہ کو بطور پرنسپل اور ایس ایس ٹی تعینات کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے۔اساتذہ کے تقرروتبادلوں پرمحکمہ سکول ایجوکیشن نے باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ شہر کے سرکاری سکولوں میں عبدالمجید کو پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول اعوان ٹاون تعینات کر دیا گیا۔ محمد طاہر کو پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول موہنی روڈ تعینات۔ محمد اسلم کو پرنسپل ہائی سکول موہلنوال مقرر کیا گیا۔ محمد ناصر عباس بخاری سینئیر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ کمیونٹی ہائی سکول لاہور تعینات۔ محمد طارق کو سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ شیر شاہ کالونی تعینات کیا گیا ہے۔
احکامات

مزید :

صفحہ آخر -