عوامی فلاح کے انقلابی کام ہماری پارٹی کا کارنامہ ہے،پرویز الٰہی

عوامی فلاح کے انقلابی کام ہماری پارٹی کا کارنامہ ہے،پرویز الٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالٰہی سے پی ٹی آئی لیبرونگ پنجاب کے صدر رانا سلیم نیاز اور سوشل میڈیا لاہور کے وفد نے ملاقات کی اور مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے نمائشی سکیمیں نہیں بنائیں، پنجاب میں پہلی بار عوامی فلاح کے جو انقلابی کام ہوئے وہ ہماری پارٹی کا کارنامہ ہے، ان فلاحی منصوبوں کو بہتر انداز میں سوشل میڈیا پر پیش کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے، دوسری پارٹیاں تو دعوے کرتی ہیں کہ ہم یہ کریں گے وہ کریں گے جبکہ ہم تو پہلے سے ایسے کام کر چکے ہیں جن سے غریب اور عام آدمی کو فائدہ پہنچا، ہمیں اگر دوبارہ موقع ملا تو انشاء اللہ پہلے سے بھی زیادہ بہتر انداز میں عوام کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیل ریفارمز پر بھی ہم نے بہت کام کیا، قیدیوں کی خوراک، رہائشی سہولتوں کو بہتر بنایا اور ملکی تاریخ میں پہلی بار ہر قیدی کی ہیلتھ فائل تیار کی۔

مزید :

صفحہ آخر -