مارچ 2018ء تک پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا جنازہ نکال دینگے: عابد شیر علی

مارچ 2018ء تک پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا جنازہ نکال دینگے: عابد شیر علی

چنیوٹ(آن لائن)وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ حکومت نے بجلی کی پیداوار12 بڑھا کر18 ہزارمیگا واٹ کردی ہے ، مارچ 2018 تک پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا جنازہ نکال دیں گے، شیخ رشید جیسے لوگ ہی آستین کے سانپ ہیں،خان اورشیخ کو پکوڑوں کی دوکان کھول کردیں گے تاکہ وہ اخباری تراشوں میں پکوڑے بیچیں، 70 کی دہائی میں اتفاق فاونڈری میں جہانگیرترین جیسے لوگ ملازم تھے۔چنیوٹ میں کے وی 132گرڈ سٹیشن کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا کہ ہمارے اقتدار سے پہلے پانچ منٹ بجلی آتی تھی اورایک گھنٹہ جاتی تھی، پرویز مشرف کے9سالہ دورحکومت میں صرف تختیاں لگیں ایک میگا واٹ بجلی نہیں بنی جبکہ پیپلز پارٹی دور میں رینٹل پاور کے چرچے رہے،موجودہ حکومت نے بجلی کی پیداوار12 ہزار سے بڑھا کر18 ہزارمیگا واٹ کردی ہے جب کہ مارچ 2018 تک پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا جنازہ نکال دیں گے۔عابد شیرعلی نے مزید کہا کہ ہم عمران خان اورشیخ رشید کو پکوڑوں کی دوکان بنا کردیں گے تاکہ وہ اخباری تراشوں میں پکوڑے بیچیں، شیخ رشید جیسے لوگ آستین کا سانپ ہیں، وہ شیخ رشید کو جانی نقصان کی بد دعا نہیں دیتے مگر ان کی سیاسی موت ہونے والی ہے اورجلد ہی ان کا جنازہ نکلے گا۔ عمران خان کہتے تھے کہ آسمان بھی گرے تو دھرنا نہیں رکے گا لیکن اللہ نے انہیں ذلیل و خوارکیا، 70 کی دہائی میں اتفاق فاونڈری میں جہانگیرترین جیسے لوگ ملازم تھے، وہ نوازشریف کا ہیلی کاپٹر اڑاتے تھے۔الزامات اور دھرنوں کی سیاست کرنے والوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گیانہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں ، الزامات کی سیاست سے سچا ثابت نہیں ہوا جا سکتا ۔ پی ٹی آئی کی حکومت خیبر پختونخوا میں بے نقا ب ہو گئی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر