دسمبر کے اختتام پر کروڑوں موبائل فونز پر واٹس ایپ کام کرنا بند کر دیگی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ کے کروڑوں صارفین کیلئے بری خبر ہے کہ اگلے سال وہ اس سے استعمال سے محروم ہو سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے اگلے سال مخصوص آپریٹنگ سسٹمز کیلئے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے اس لئے بہت سے لوگ واٹس ایپ استعمال کرنے سے محروم ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق 2016ء کے اختتام پر واٹس ایپ اینڈرائڈ کے ورڑن 2.1 اور 2.2 پر نہیں چلے گی جبکہ ونڈوز فون 7 اور آئی فون 3GS/ IOS6 کے صارفین بھی اسے استعمال نہیں کر پائیں گے اور انہیں اپنا موبائل فون یا آپریٹنگ سسٹم بدلنا ہو گا۔رپورٹ کے مطابق ایسے آئی فون 4,4S اور آئی فون 5 ، جو آئی او ایس کے نئے ورڑن IOS10 پر اپ ڈیٹ نہیں کئے گئے ان میں بھی واٹس ایپ چلنا بند ہو جائیگی اور سافٹ وئیر کو اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہو جائے گا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بلیک بیری او ایس، بلیک بیری 10، نوکیا S40 اور نوکیا سیمبائن S60 آپریٹنگ سسٹم کے حامل صارفین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ 30 جون 2017ء تک واٹس ایپ ایپلی کیشن استعمال کر سکیں گے تاہم اس کے بعد ان کیلئے بھی موبائل فون تبدیل کرنا ضروری ہو جائے گا۔