اسٹونیا نے خطرناک منی ٹینک ایجاد کر لیا،3 فوجیوں کے بیٹھنے کی گنجائش
ٹالن(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک ایسٹونیا نے دنیا کا سب سے چھوٹا ٹیک متعارف کرا دیا۔ 8 فٹ چوڑے اور 3 فٹ اونچے ٹینک کو ایڈیر کا نام دیا گیا ہے۔ منی ٹینک میں تین فوجیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔اس میں نصب آٹو میٹک مشین گن ڈیڑھ کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتی ہے۔ جنگی میدان میں دشمن کو ناکوں چنے چبوانے والا یہ منی ٹینک ہر موسم میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔