سی پیک عظیم منصوبہ ، ایشیاء کی تقدیر بدل جائیگی ،اقبال ظفر جھگڑا

سی پیک عظیم منصوبہ ، ایشیاء کی تقدیر بدل جائیگی ،اقبال ظفر جھگڑا

مردان ( بیورورپورٹ) گورنر خیبرپختون خوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے کہاہے کہ سی پیک عظیم منصوبہ پاکستان سمیت پورے اشیاء کا تقدیر بدل کررکھ دے گا اورایشائی ممالک پوری دنیامیں نئی قوت ابھرے گی ،پاکستان سبز جھنڈے تلے بناہے اوراس کی حفاظت مسلم لیگ ہی کرسکتی ہے وہ مسلم لیگ ضلع مردان کے صدر سید عنایت باچہ ایڈووکیٹ کی جانب سے حال ہی میں مسلم لیگ میں شامل ہونے والے رکن اسمبلی جمشید مہمند اور حاجی خان اکبر آفریدی کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر مسلم لیگ کے سرپرست اعلیٰ کرنل (ر) شیرافگن ،ممبر پرائیوٹائزیشن کمیشن نواب زادہ ارسلا خان اور ضلع ناظم حمایت اللہ مایار ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا گورنر انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے کہاکہ مسلم لیگ میں کوئی اختلاف نہیں وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیاد ت میں بڑے بڑے میگا پراجیکٹ مکمل ہوئے جس میں مختلف شہروں کے ائیرپورٹس موٹرویز شامل ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ کررکھاہے اور 2018تک توانائی بحران پر قابو ہوسکے گا انہوں نے سی پیک کے حوالے سے مزید کہاکہ مرکز نے اس معاملے پر تین دفعہ اے پی سی طلب کرکے صوبوں کو اعتماد میں لیا مگر اب بھی چند عناصر اس عظیم منصوبے کی مخالفت کررہے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کلین سویپ کرے گی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول