وزیر اعلیٰ کا دورہ ٹی ایم اے ،غفلت برتنے پر فائر بریگیڈ عملہ معطل

وزیر اعلیٰ کا دورہ ٹی ایم اے ،غفلت برتنے پر فائر بریگیڈ عملہ معطل

نوشہرہ(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے دورہ نوشہرہ کے دوران ٹی ایم اے کے فائربریگیڈ عملے کو ڈیوٹی سے غفلت بھرتنے پر معطل کرکے ان کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا ڈیوٹی میں غفلت بھرتنے پر کسی بھی سرکاری اہلکار کے ساتھ رعایت نہیں کی جائے گی تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز وزیراعلیٰ پرویز خان خٹک دورہ نوشہرہ کے موقع پر مختلف شمولیتی تقریبات میں شرکت کیلئے آرہے تھے دورے کے دوران ٹی ایم اے تحصیل نوشہرہ کے فائر بریگیڈ عملے نے بدترین غفلت کا مظاہرہ کیا جس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تحصیل ناظم نوشہرہ رضاء اللہ خان کو فائربریگیڈ عملے کے خلاف کاروائی کا حکم دیا جس پر تحصیل ناظم رضاء اللہ نے پرویز خٹک کی ہدایت پر فائر بریگیڈ کے سپروائزر حیدر سمیت پورا عملہ معطل کرکے ان کے خلاف مزید کاروائی شروع کردی اس موقع پر تحصیل ناظم نے کہا کہ تحصیل نوشہرہ کے تمام اہلکار اپنی ڈیوٹی یقینی بنائیں ڈیوٹی میں غفلت بھرتنے کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی۔

مزید : کراچی صفحہ اول