گیس لوڈشیڈنگ ‘ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ‘ شہری مشکلات کا شکار

گیس لوڈشیڈنگ ‘ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ‘ شہری مشکلات کا شکار

ملتان(خبر نگار خصوصی) گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ایل پی جی گیس کی قیمت میں اضا فہ۔ گیس دستیا ب نہ ہو نے پر شہریو ں کی مشکلات میں ا ضا فہ۔گیس لوڈشیڈنگ کی و جہ سے ایل پی جی گیس 140روپے کلو کر دی گئی ، دن اور رات میں کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے ، (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے، شہر کے مختلف علاقوں گجرکھڈا،کینٹ۔گھنٹہ گھر،،ڈبل پھا ٹک،و لائیت آبادشالیمار کالونی‘ ایم ڈی اے چوک‘ پرانا شجاع آباد روڈ‘ معصوم شاہ روڈ‘ جلیل آباد‘ شریف پورہ‘ ممتاز آباد حسن آباد گیٹ نمبر 1اور 2‘ قیصر آباد‘ قذافی چوک‘ پیراں غائب روڈ‘ سمیجہ آباد‘ مدنی چوک‘ گلشن مارکیٹ‘ شاہ رکن عالم‘ حسن پروانہ،حرم گیٹ،دہلی گیٹ ،پاک گیٹ ،لو ہاری گیٹ،منظور آباد۔ سمیت شہر کے اندرون و بیرون علا قوں میں رات 9بجے کے بعد کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے جبکہ چند ایک جگہوں پر گیس کی سپلائی تو بحال ہوتی ہے مگر اتنی گیس بھی نہیں ہوتی کہ کچھ بھی پکا یا جا سکے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر