12ربیع الاول کو پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کا حکم جاری
ملتان(وقائع نگار)محکمہ صحت پنجاب نے کسی بھی ناخوش گوار صورت حال سے نمٹنے کیلئے عید میلادالنبیؐ کے موقع پر12ربیع الاول کو صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کا حکم دے دیا ہے نشتر ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹر،نرسیں،پیرامیڈیکل سٹاف ایمرجنسی وارڈ میں الرٹ ر(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )ہیں گے۔جبکہ کنسلٹنٹ آن کال رہے گے غیرحاضر ڈاکٹر سمیت دیگر ملامزین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔