حکمرانوں کو پارلیمنٹ،عوام سمیت کسی ادارے کا خیال نہیں،فرید احمد پراچہ

حکمرانوں کو پارلیمنٹ،عوام سمیت کسی ادارے کا خیال نہیں،فرید احمد پراچہ

خانیوال (نمائندہ پاکستان)جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی کا بلاول بھٹو زرداری کا بیان بچگانہ اور عجلت میں دیا گیا ہے بلٹ سے بیلٹ کی طرف آنے والوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے وہ گزشتہ روز ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

زاہد اختر اور سینئر صحافی فیاض اسلم چوہدری کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر سابق صدر بار راؤ عبدالحمید،جنرل سیکرٹری ضلع جماعت اسلامی منگت علی ،سلیم جاوید، مہر محمدبخش بھی موجود تھے فرید پراچہ نے مذید کہاکہ مہذب ملکوں میں وزیراعظم کی تضادبیانی پر استعفے آجاتے ہیں مگر ہمارے ہاں تضادات سامنے آنے کے باوجود وزیراعظم ٹس سے مس نہیں ہورہے انہوں نے کہا کہ کرپشن پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ ہے جماعت اسلامی پہلے ہی کرپشن فری پاکستان کی تحریک چلائے ہوئے ہے انہو ں نے کہاکہ حکمرانوں کو پارلیمنٹ ،عوام سمیت کسی ادارے کا بھی خیال نہیں انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی پر امن تبدیلی خوش آئندہ ہے انہو ں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر نے اپنے ڈھائے جانے والے مظالم کو چھپانے کے لئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور بے گناہ کشمیریوں کو ماررہا ہے حکومت کو چاہیے کہ بھارت کو دوٹوک جواب دے انہو ں نے کہاکہ سندھ اسمبلی میں اسلام پھیلانے پر پابندی کے بل کو لانے کی شدیدمذمتکرتے ہیں اور یہ آئین ،قانون ،شریعت کے خلاف ہے انہو ں نے کہاکہ اس سلسلے میں آصف زرداری سے بات کی گئی ہے انہو ں نے کہاکہ اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونا چاہیے مگر نہ ہونا المیہ ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر