’’ماں اور بچے کی صحت‘‘ کا ہفتہ کل سے منایا جائیگا، انتظامات مکمل
ملتان، وہاڑی(وقائع نگار+بیورو رپورٹ+نامہ نگار)ای ڈی او ہیلتھ داکٹر ظفر عباس نے کہ اہے کہ ضلع ملتان میں ماں اور بچے کی صحت کا ہفہت5سے10دسمبر تک منایا جائے گا۔حکومت پنجاب اور لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام یونیف کے تعاون سے اس ہفتہ کے دوران1946لیڈی ہیلتھ ورکرز اور محکمہ صحت کا1500سے زائد عملہ گھر گھرجاکر ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے آگہی دیں گے۔وہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم رمزی،ڈاکٹر قاضی عبداللہ،محمد احسن فیلڈ پروگرام آفیسر،عرفان فیض بھئی ہمراہ تھے۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں ایک ہزار میں سے74بچے ہر سال موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جنہیں ہم سب مل کر بچاسکتے ہیں۔اس طرح ہرسال پنجاب میں ایک لاکھ حاملہ خواتین میں سے189خواتین زچگی میں پچیدگیوں کی وجہ سے فوت ہوجاتی ہیں جن کی شرح اموات کم کی جاسکتی ہے۔ماں اور بچے صحت کے ہفتہ کے دوران نمونیا سے بچاؤ،علامات،دوران نمونیا علاج و احتیاط بارے بھی بتایا جائے گا۔حاملہ خواتین کو دوران حمل کم از کم4مرتبہ ماہر امراض نسواں سے معائنہ کروانے اور زچگی ماہر ڈاکٹر سے کروانے کی ترغیب دی جائے گی۔پیدائش سے لیکر2سال تک بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائے جائیں۔حاملہ خواتینکو تشنج سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیں گے جن سے ان خواتین کو بہت فائدہ ہوگا۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ ،نا مہ نگارکے پنجاب بھرکی طرح ضلع وہاڑی میں بھی محکمہ صحت کی طرف سے 5دسمبرسے11دسمبرتک ماں اوربچہ کی صحت کا ہفتہ منایاجارہاہے اس دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر، گھراورپبلک مقامات پرایک دن کی عمر سے2 سا ل کی عمرکے بچوں اورحاملہ خواتین کوحفا ظتی ٹیکہ جات لگانے کے علاوہ 2سال سے5سال تک کی عمرکے بچوں کوپیٹ کے کیڑوں سے بچاؤکیلئے گولیاں کھلائیں گی عوام کی اگاہی کیلئے اس سلسلہ میں محکمہ صحت کی جانب سے واک کااہتمام کیاگیاجس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹرڈاکٹر احمدفراز، سوشل آرگنائزر شاہد پرویز،ایم پی، پی، ٹی طارق محمود،ڈی،ایچ، ایم، آئی، ایس محمدمبشر،اے، ڈی،سی رضیہ سلطانہ، ٹر ینرایل ایچ ویزمس فرحت ولی،غلام فرید صابری، ارشادقریشی کے علاوہ ضلع بھرکی درجنوں لیڈی ہیلتھ ورکر سپروائزرزاورمحکمہ صحت کے دیگرملازمین شریک ۔