ایجوکیشن،اے جی آفس اہلکاروں کی ہٹ دھرمی،ایجوکیٹرز4ماہ کی تنخواہوں سے محروم

ایجوکیشن،اے جی آفس اہلکاروں کی ہٹ دھرمی،ایجوکیٹرز4ماہ کی تنخواہوں سے محروم

ملتان (خصوصی رپورٹر) ضلع ملتان میں اگست 2016ء میں بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز و اے ای اوز کو 4 ماہ کی تنخواہ نہیں مل سکی ہے کیونکہ ایجوکیٹرز محکمہ تعلیم اور اے جی آفس کے سسٹم میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ اگست 2016ء میں نئے ایجوکیٹرز و اے ای اوز نے ٹریننگ کے بعد سکولوں میں حاضری دے دی اور بڑھانا شروع کر دیا مگر محکمہ تعلیم نے انہیں پہلے اپنی اسناد و ڈگریاں بورڈز و یونیورسٹی سے تصدیق کروانے کا کہا۔ چند ایجوکیٹرز نے سکولوں کے ذریعے اسناد و ڈگریوں کی تصدیق کروا لی اور چند نے محکمہ (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

تعلیم کے کلرکوں کے ہاتھ چڑھ کر ان کے ذریعے تصدیق کروائی۔ براہ راست تصدیق کرانے پر کلرک مافیا ناراض ہو گیا۔ اسی طرح اے جی آفس نے بل پاس کرانے کی کوشش کرنے والے ایجوکیٹرز کو بغیر رقم لئے بل پاس کرنے سے انکار کر دیا۔ ایجوکیٹرز کہتے رہے کہ تنخواہ ملنے پر وہ یہ رقم دے دیں گے مگر وہ پہلے نہیں دے سکتے۔ محکمہ تعلیم اور اے جی آفس کے اہلکار ہٹ دھرمی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ایجوکیٹرز و اے ای اوز کو 4 ماہ سے تنخواہیں نہیں مل سکیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر