شاہ رکن عالم ٹاؤن کا مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،سڑکیں صاف

شاہ رکن عالم ٹاؤن کا مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،سڑکیں صاف

ملتان (خبرنگار)شاہ رکن عالم ٹاون نے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے سامان قبضے میں لے لیا شاہ رکن عالم ٹاون کی ریگولیشن برانچ نے چونگی نمبر 9، حضوری باغ روڈ، واٹر ورکس روڈ اور چوک گھنٹہ گھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ریڑھیاں، پھٹے، بینچ ، لنڈے کا سامان ، ترپال، سائن بورڈ سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ بوسن ٹاؤن انتظامیہ نے تجاوزات کے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

خلاف آپریشن کے د وران قبضے میں لیا جانیوالا سامان شیر شاہ ٹاون کے سٹور میں رکھوانا شروع کردیا ہے بوسن ٹاؤن کے پاس سٹور نہ ہونے پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کے دوران قبضے میں لیا جانیوالا سامان ٹاون اور لوکل گورنمنٹ آفس کی مشترکہ پارکنگ کی جگہ پر رکھا جارہا تھا اور اب سامان کی وجہ سے پارکنگ کی جگہ بھی تنگ ہو گئی تھی اور دوسری طرف لوکل گورنمنٹ انتظامیہ نے بوسن ٹاون کو آفس خالی کرنے کا نوٹس بھی جاری کردیا ہے جس پر بوسن ٹاون نے اب تجاوزات کا سامان شیر شاہ ٹاون سٹور جو کہ باغ لانگے خان میں واقع ہے رکھنا شروع کردیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر